Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول تین خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول تین خواتین ہلاک

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول تین خواتین فوت ہوگئیں ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 52 سالہ کشٹایا جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا 5 اپریل کے دن یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ سرسوتی بائی جو جارو

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول تین خواتین فوت ہوگئیں ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 52 سالہ کشٹایا جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا 5 اپریل کے دن یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ سرسوتی بائی جو جاروب کش تھی بھوئی گوڑہ علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ کل شام وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی جس کی علاج کے دوران رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 78 سالہ سجاتا جو ایس آر نگر علاقہ کے ساکن بابو راؤ کی بیوی تھی ۔ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں سجاتا برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ جبکہ اس خاتون کا بیٹا اور بیٹی بچ گئے۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 95 سالہ حامدہ بی جو 31 مارچ کے دن سڑک عبور کررہی تھی کہ آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT