Thursday , December 13 2018

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 35سالہ یلماں جو پیشہ سے مزدور اور وردنا پیٹ ورنگل ضلع کے ساکن کورایا کی بیٹی تھی۔ یہ لوگ شہر اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے تھے۔ واپسی میں مہدی پٹنم کے بس اسٹاپ پربس کے انتظار میں تھے۔ یہ خاتون بس میں سوار ہوچکی تھی لیکن اس کا رشتہ دار بس میں ابھی سوار نہیں ہوتا ۔ وہ رشتہ دارکیلئے بس سے اُترنے کے دوران شدید زخمی ہوگئی اور قریبی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ اپل پولیس کے مطابق 54سالہ لکشمن جو خانگی ملازم عنبر پیٹ میں رہتا تھا ۔ 14اگسٹ کو سڑک عبور کرنے کے دوران کارکی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جو کل علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 67سالہ لکشمنوڈو جو وارثی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا آج صبح سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آٹو کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔کیسرا پولیس کے مطابق 48سالہ نارائنا جو سیکورٹی گارڈ تھا کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل شام فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT