Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ نرسہملو جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا کل اوٹر رنگ روڈ فیاب سٹی کے علاقہ میں سڑک کے کنارے ٹہرا ہوا تھا کہ ایک گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص اوٹر رنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹکٹ کلکٹر ک

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ نرسہملو جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا کل اوٹر رنگ روڈ فیاب سٹی کے علاقہ میں سڑک کے کنارے ٹہرا ہوا تھا کہ ایک گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص اوٹر رنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹکٹ کلکٹر کا کام کرتا تھا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ لکشما اماں جو پیشہ سے مزودر تھی پنشن پورہ علاقہ میں رہتی تھی وہ کل معین آباد کے علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ یالال پولیس کے مطابق 45 سالہ سائیلو جو دھارور میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ 27 ستمبر کے دن وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 53 سالہ انجیا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کا ساکن تھا ۔ چار ماہ قبل ایک حادثہ میں جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT