Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ وی این چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ شیخ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 80 سالہ ضعیف خاتون کے چکالی جو اونڈال گوڑہ علاقہ کے ساکن سوریہ کی بیوی تھی ۔ یہ ضعیف خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثاتی طور پر موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ مہانکالی پولیس کے مطابق 70 سالہ گنگا یادو جو کل سکندرآباد مہانکالی علاقہ میں فلائی اوور برج پر سفر کر رہا تھا ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ انیل جو موسی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ کل وہ بڑی ٹرالی کے ساتھ آرہا تھا کہ کوکٹ پلی کے علاقہ میں گاڑی کو روک دیا اور انجن کی جانچ کر رہا تھا کہ دوسری بڑی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT