Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور نارسنگی اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطاق 30 سالہ محمد ارشد جو پیشہ سے ڈیزائنر ۔ کوانٹم نگر علاقہ کے ساکن محمد مرتضی کا بیٹا تھا ۔ کل رات شخص چنتل میٹ کے علاقہ میں ایک ریت کے ڈھیر پر سو رہا تھا کہ ریت کی لاری نے اسے روند دیا ۔ ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 25 سالہ ہاریکا جو سداشیو پیٹ علاقہ کے ساکن بھاسکر گوڑ کی بیوی کل نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22 سالہ پرشوتم شام راؤ جو مہاراشٹرا کا متوطن پیشہ سے مزدور تھا ۔ 7 جنوری کو یہ شخص ڈی سی ایم لیکر کیسرا علاقہ پہونچا اور گاڑی پارک کرنے کے بعد سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں دوسری گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق ایک اور حادثہ میں 24 سالہ رویندر ہلاک ہوگیا جو ناگارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص کار میں سوار تھا اور کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT