Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 33 سالہ ملکارجن نائیڈو جو آندھراپردیش اسٹیٹ پولیس سے وابستہ ملازم تھا ۔ ضلع کڑپہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل لیک ویو گیسٹ ہاوز کے روبرو سڑک پر پیش آئے حادثہ میں نائیڈو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 22 سالہ ہریش چندرا جو تکاپورم علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور حادثہ میں دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے اور ہریش چندرا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق 28 سالہ کرانتی جو مشیرآباد کے علاقہ سری نگر رام نگر کا ساکن تھا کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں کرانتی آج فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ سجاتا جو پیٹ بشیرآباد علاقہ کے ساکن انجینیلو کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ یہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہی تھی کہ سڑک پر کتا آنے کے سبب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ خاتون کل فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

گاندھی نگر میں طالب علم کی مشتبہ موت
حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک طالب علم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وکی عرف چنا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ چنا بھوئی گوڑہ علاقہ کے ساکن شیکھر کا بیٹا تھا ۔ 28 مئی کے دن یہ لڑکا مقامی چرچ گیا تھا جہاں میوزیکل پروگرامس جاری تھے ۔ اس دوران یہ لڑکا برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT