Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد ۔ /25 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبر آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 11 سالہ بی لکھن جو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن راجو کا بیٹا تھا یہ لڑکے کل سنٹر روڈ پر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 32 سالہ نرسمہا جو ایک خانگی انجنئیرنگ کالج میں بہ حیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہا تھا ، دولہ پلی علاقہ میں رہنا تھا ۔ آج صبح یہ پروفیسر اپنی موٹر سائیکل پر پیٹ بشیرآباد حدود سے گزررہا تھا کہ موٹر سیکل مین ہول کے گڑھے میں گرکر بے قابو ہوگئی ۔ اس دوران پیش آئے حادثہ میں اسسٹنٹ پروفیسر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 18 سالہ سریدھر جو پیشہ سے مزدور تھا اور چرچ گا گلاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سیکل پر سفر کے دوران رات دیر گئے پیش آئے حادثہ میں سریدھر تانڈہ کمان کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 44 سالہ لکشمن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ مولاعلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT