Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 14 افراد فوت ہوگئے۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ سریکانت جو پیشہ سے خانگی ملازم رنگانالو علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ آج نوجوان اپنے ساتھی آر کے کے ساتھ موٹرسیکل پر جارہا تھا کہ ان کی موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران سریکانت فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 37 سالہ جتیندر سنگھ جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام بہار بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ سری سیوا نائیک جو پیشہ سے تاجر اور سیتھاپھل منڈی علاقہ کا ساکن کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھاکہ موٹرسیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 64 سالہ شخص ٹی راملو جو میڑپلی علاقہ کا ساکن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ موٹرسیکل کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT