Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مائیلادیوپلی پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد پرویز جو پیشہ سے ٹیلر تھا ۔ مغل کالونی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 20 ستمبر کے دن اپنے ساتھی داود کے ہمراہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق ایک 60 سالہ شخص بکشاپتی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پہاڑی شریف علاقہ میں کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 35 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز پرمود سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک اور موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 25 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT