Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) حیدرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سید علیم جو پیشہ سے ڈرائیور کوکٹ پلی این ٹی آر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل آٹو میں جارہا تھا کہ تاڑبن کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ نوجوان عالمی تلگو کانفرنس کے استقبالیہ کمان سے ٹکرانے کے بعد ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکـر حادثہ کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 25 سالہ سندیپ سنگھ جو رحیم پورہ علاقہ کے ساکن گورے سنگھ کا بیٹا تھا ۔ کل رات دیر گئے بہادرپورہ علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص اناپور کے علاقہ سے گذرتا ہوا بہادرپورہ حدود میں پہونچا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کے حادثہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ سرونگر پولیس کے مطابق 27 سالہ جتادت سوریہ جو کڑتال آمنگل علاقہ کا ساکن پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے کل رات اپنے مکان واقع کرمن گھاٹ واپس ہورہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 67 سالہ وجئے کمار جو ایل بی نگر کے علاقہ میں رہتا تھا سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT