Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے، بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 25 سالہ سید جبران احمد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رحمت نگر یوسف گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 14ڈسمبر کے دن یہ شخص اپنے کار میں بنجارہ ہلز کے علاقہ سے گذررہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں شدید زخمی جبران کل رات فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ایک دعوت میں شرکت کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ پانی کے ٹینکر سے اس کی کار ٹکرا گئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 37 سالہ محمد عثمان جو رحمت نگر بنڈلہ گورہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ روز گاڑی میں جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ بھی ہلاک ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص سرینواسلو جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ منچی ریلولہ ولیج میں رہتا تھا ۔ 11 ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ سرکاری ملازم کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ عنایت میر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ کرشنا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کتور میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا مخالف سمت سے آنے والی ایک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT