Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص سرینواس جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ لکشمی نگر سکندرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ /11 جون کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 37 سالہ ناگا سرینواس راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ /5 جون کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 42 سالہ رمیش جو پیشہ سے جاروب کش تھا ۔ باجو پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ٹپر لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص این وی رمیش بابو جو سرکاری ملازم تھا ۔ کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ /11 جون کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

TOPPOPULARRECENT