Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو پیشہ سے مزدور تھا گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص این ٹی آر اسٹیڈیم کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 61 سالہ ناگولیا جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص سٹ ون میں سفر کررہا تھا ۔ کل سٹ ون بس سے اترنے کے دوران مشتبہ طور پر گرپڑا اور اسی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پدامول پولیس کے مطابق 30 سالہ سنجیو جو پیشہ سے مزدور تھا اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ایک جانور سے ان کی موٹر سیکل ٹکراگئی اور دونوں زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 61 سالہ اوتار سنگھ جو چھاونی عطاپور علاقہ کا ساکن تھا /15 مئی کے دن اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں اوتار سنگھ شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT