Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس ریڈی جو ضلع کڑپہ کا متوطن تھا ۔ علاج کیلئے ایشین انسٹی ٹیوٹ آیا تھا اور 28 فروری کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 25 سالہ جگدیش جو اناپورنا کالونی کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔

کل وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ سر پر گہرے زخم آنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 25 سالہ سریش کمار جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن انجیا کا بیٹا تھا۔ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ پی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وڈر بستی شیورامپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور وہ قریبی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT