Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ شارخ خان جو طالب علم تھا اپنے ساتھی آصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کل شام حیات نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ ڈی سی ایم گاڈی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سا

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ شارخ خان جو طالب علم تھا اپنے ساتھی آصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کل شام حیات نگر کے علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ ڈی سی ایم گاڈی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 35 سالہ ناگیشور راؤ جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ وہ آج صبح نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔

دنڈیگل پولیس کے مطابق 31 سالہ سریش جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ضلع میدک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ دنڈیگل چوراہے کے قریب آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 40 سالہ نرسنگ راؤ جو کمرگی گوڑہ سکندرآباد کا ساکن تھا کل رات موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ترملگیری پوسٹ آفس کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور وہ اس حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT