سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت و دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 47 سالہ ایس راجو جو ریلوے کا ملازم تھا ریکھا نگر سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی راجو شدید زخمی ہوگیا۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئ

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت و دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 47 سالہ ایس راجو جو ریلوے کا ملازم تھا ریکھا نگر سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی راجو شدید زخمی ہوگیا۔ جس کی رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ سریش بابو جو نلگنڈہ کا متوطن تھا کل ڈی سی ایم میں جارہا تھا کہ لاری اور ڈی سی ایم میں پیش آئے تصادم میں سریش بابو شدید زخمی ہوگیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ چوٹ اپل پولیس کے مطابق 25 سالہ سہاس ریڈی جو کوکٹ پلی کا ساکن تھا کل رات چوٹ اپل میں پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا گذشتہ ماہ پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT