Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے مختلف علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر کے علاقے میں 30 سالہ پی وینو اس وقت ہلاک ہوگیا جب اسے قومی شاہراہ 65 پر تیزرفتار نامعلوم کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ، پولیس نے بتایا کہ وینو پیشہ سے تاجر ہے اور وہ حیدرآباد سے اپنے آبائی مقام نلگنڈہ لوٹ رہا تھا ۔ دوسرے حادثہ میں 60 سالہ مریا اس وقت ہلاک ہوگیا کتہ پیٹ کے قریب چلتی بس میں سوار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ /3 نومبر کو پیش آئے اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ عثمانیہ شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ نریڈمیٹ پولیس کے بموجب 62 سالہ این پی راؤ اس وقت برسرموقعہ ہلاک ہوگیا جب اسے تیزرفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راؤ سڑک عبور کررہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ چندا نگر پولیس کے بموجب 24 سالہ پریتم راج گرو جو پیشہ سے سافٹ ویئر انجنیئر ہے آج صبح موٹر سائیکل سے اتفاقی طور پر گرنے کے باعث وہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندا نگر کا ساکن راج گرو حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے قریب میں واقع ایک دواخانہ میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT