Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کلثوم پورہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 31 سالہ راجیش نائیک ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مہلوک کرناٹک کا متوطن تھا بنجارہ ہلز علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل رات کلثوم پورہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے پیش آئے تصادم میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ راجیندر نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ محمد مظہر پیشہ سے خانگی ملازم راجندر نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 29 اکٹوبر کے دن یہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں مظہر کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران یہ نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ ملاریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور 26 اکٹوبر کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوا جو پیشہ سے خانگی ملازم کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT