Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / -سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

-سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ آر نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ عنبرپیٹ کا ساکن تھا ۔ 15 جنوری کے دن وہ سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ حادثہ پیش آیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ کرشنا ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں ریڈی کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں 40 سالہ ایلایا جو آرٹسٹ تھا ضلع میدک کے ملگو منڈل سے تعلق رکھتا تھا ۔ کل وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 29 سالہ ناگاراجو جو دلسکھ نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر رات دیر گئے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT