Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے تاہم ان میں دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک مسجد کے موذن فوت ہوگئے جو اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ عالم خان جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بو

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے تاہم ان میں دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک مسجد کے موذن فوت ہوگئے جو اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ عالم خان جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کے ساکن محمد اعظم خان کے فرزند ہیں مقامی مسجد کے موذن بتائے گئے ہیں وہ آج اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں عالم خان برسر موقع ہلاک اور ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 34 سالہ ہری اومکر جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ یہ شخص 7 مئی کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی تھی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ آدی پیٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص جو بنگلور گیٹ آوٹر رنگ روڈ کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جو توکو گوڑہ علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل کی زد میں آکر فوت ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT