Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 21سالہ پرساد راؤ ودیا نگر بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا آج صبح ٹینک بنڈ کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطا

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 21سالہ پرساد راؤ ودیا نگر بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا آج صبح ٹینک بنڈ کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 60سالہ موہن راؤ جو سیتا پھل منڈی علاقہ کا ساکن تھا کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگئی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 59سالہ لکشمن راؤ جو ٹیلر تھا چنتل کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا وہ اپنی نواسی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایل بی نگر علاقہ میں حادثہ پیش آیا، ایل بی نگر ٹریفک سگنل کے قریب موٹر سیکل کو ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں راؤ ہلاک ہوگیا اور اس کی نواسی شدید زخمی ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 35سال بتائی گئی ہے 9جون کو سڑک عبور کررہا تھا کہ پیراں چیرو علاقہ میں ایک لاری نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT