Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز سعیدآباد نارائن گوڑہ اور راجندر نگر کے پولیس حدود میں حادثات پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ سید ابراہیم جونورنگر روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن سید سمبن کا بیٹا تھا ۔ کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران یہ شخص ایک تیز رفتار بے قابو کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا اور یہ کار اس شخص کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کار کی رفتار اتنی تیز اور ٹکر اس شدت سے ماری گئی کہ نمبر پلیٹ کا ایک حصہ ٹوٹ کر سڑک پر گرپڑا اور مقامی عوام نے اس کار کے مکمل نمبر کو دیکھ لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دے دی گئی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 49 سالہ شخص ونود شرما جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ایم ایل آر کالونی بالاپور میں رہتا تھا ۔ /17 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آئی ایس سدن کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ ویکاس کمار بنسل جو فیل خانہ علاقہ کا ساکن تھا ، پیشہ سے تاجر بنایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج اپنی موٹر سیکل پر نارائن گوڑہ سے عابڈس کی جانب جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کے سر پر گہرے زخم آنے کے سبب وہ نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ شیوا چرن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا راجندر نگر کے علاقہ بدویل کا ساکن تھا ۔ /15 مارچ کے دن یہ شخص ڈیری فارم کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT