Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک –

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون فوت ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ نٹراج جو طالب علم تھا پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وشاکھاپٹنم کا متوطن بتایاگیا ہے وہ اپنے ساتھی ہریش کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ودیوتھ سدھا کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں نٹراج برسر موقع ہلاک

حیدرآباد 23 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون فوت ہوگئی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ نٹراج جو طالب علم تھا پنجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وشاکھاپٹنم کا متوطن بتایاگیا ہے وہ اپنے ساتھی ہریش کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ودیوتھ سدھا کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں نٹراج برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ۔ پٹن چیرو کے علاقہ میں کل رات پیش آئے حادثہ میں 50 سالہ منجو نائک اور 45 سالہ کرماوتی ہلاک ہوگئے ۔ دونوں میاں بیوی بتائے گئے ہیں جو اڑیسہ کے متوطن تھے جو یہاں پٹن چیرو علاقہ میں رہتے تھے ۔ کل رات یہ جوڑا آٹو میں سوار تھا ،آٹو ایک لاری کی زد میں آنے کے سبب حادثہ پیش آیا اس حادثہ میں دیگر افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 51 سالہ این ایم سبرامنیم جو گوکل نگر علاقہ کاساکن تھا کل رات ناگول چوراہے پر سڑک عبور کرنے کے دوران سبرامنیم لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شمس آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 21 جنوری کے دن نرسمہا ڈی ایل آر ایل کے قریب سڑک عبور کررہاتھا کہ شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص جس کی شناخت نہیںہوپائی ہے نیشنل ہائی وے نمبر سات پر سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT