Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ /2 فبروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ نارسنگی ، گچی باؤلی ، جیڈی مٹلہ اور بوئن پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 28 سالہ عمران حقانی جو ظہیرآباد علاقہ کے ساکن خواجہ حقانی کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ نوجوان کل آؤٹ رنگ روڈ علاقہ سے گزررہا تھا کہ اندرا ریڈی نگر علاقہ میں اس شخص کی کار ایک لاری سے ٹکرا گئی ۔ نارسنگی پولیس ذرائع کے مطابق عمران کی کار لاری سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر الٹ گئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی یہ شخص فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد مدثر علی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضلع محبوب نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ /19 جنوری کے دن یہ شخص محبوب نگر واپس ہورہا تھا ۔ پولیس کے مطابق مدثر علی مادھاپور سے محبوب نگر جارہا تھا کہ نارسنگی کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 55 سالہ خاتون واسودھا جو گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن راج گوپال کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اس کے شوہر کے ہمراہ موٹر سیکل پر رشتہ دار کے گھر سے واپس ہورہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں واسودھا اور اس کا شوہر ٹپر لاری کی زد میں آکر خاتون برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ اور اس کا شوہر شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 70 سالہ چندرایا جو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا ریٹائرڈ ملازم تھا ، ویکر سیکشن کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 70 سالہ مہیش کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ راجیو گاندھی نگر جیڈی میٹلہ کا ساکن بتایا گیا ۔ /27 جنوری کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 80 سالہ کرشنا ریڈی جو اولڈ بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کی اولین اوقات چہل قدمی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اسکول بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT