Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول لڑکی ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک لڑکی فوت ہوگئی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 27 سالہ شیخ ریاض جو پیشہ سے مزدور ناچارم علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابوہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا۔ بالا نگر پولیس کے مطابق52 سالہ جگن موہن جو پیشہ سے تاجربالا نگر علاقہ کا ساکن تھا موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور کل یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ الوال پولیس کے مطابق 14 سالہ ناگامنی جو مچا بلارم علاقہ کے ساکن ادی نارائن کی بیٹی تھی جواس کے والد کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی۔ معین آباد پولیس کے مطابق 31سالہ امریندر ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم پدا منکلارم علاقہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ جے سی بی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 34 سالہ این وینکٹیش اور 25 سالہ پرساد دو افراد ہلاک ہوگئے اور اس حادثہ میں دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز یہ چار ساتھی بذریعہ کار پدا عنبرپیٹ علاقہ سے گذر رہے تھے کہ ٹول گیٹ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT