Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 25 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے ڈرائیور ریڈی کالونی چمپاپیٹ میں رہتا تھا ۔ ناگرکرنول علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آج یہ شخص پہاڑی شریف علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ کمار سوامی جو پیشہ سے کارپینٹر آر دیوگوڑہ علاقہ کا ساکن کل موٹر پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 75 سالہ سائیلو جو شانتی نگر علاقہ کا ساکن 15 ستمبر کو موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ شاہ میر یپٹ پولیس کے مطابق 44 شیوا کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ڈی سی ایم کی زد میں آکر یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

میاں پور میں لڑکی کی خودکشی
حیدرآباد /20 ستمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ شراونتی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراونتی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس میاں پور کا کہنا ہے کہ اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT