Thursday , December 13 2018

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شادنگر پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد غوث جو پیشہ سے اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا ۔ اسلام پورہ کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 31 مارچ کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 58 سالہ ملایا جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ ناگول علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل یہ شخص رامنتاپور علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ شنکر پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص راملو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ نواب پیٹ وقارآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ 31 مارچ کے دن یہ شخص اس کے بھائی لکشمیا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی راملو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 45 سالہ نارائنا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ میاں پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 25 سالہ راکیش جو بے روزگار تھا ملازمت کی تلاش کر رہا تھا اور ناراپلی علاقہ میں واقع ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص موٹرسائیکل پر اس کے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور راکیش اس حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 77 سالہ شخص ڈی انجن دیو آرمی کا ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ ماہ پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا جو ایک کار کی زد میں آگیا تھا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT