Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 26 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جہانگیر کالونی چنتل گٹہ ونستھلی پورم کا ساکن تھا اونگول کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 26 سالہ اشوک جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جہانگیر کالونی چنتل گٹہ ونستھلی پورم کا ساکن تھا اونگول کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ انجیا جو پیشہ سے تاجر تھا باٹا سنگارم علاقہ کے ساکن جنگایا کا بیٹا تھا ۔ کل وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ راجو جو پیشہ سے میستری تھاپر راجندر نگر علاقہ کے ساکن پنٹیا کا بیٹا تھا ، وہ کل اے جی کالج کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ گٹھکیسر پولیس کے مطابق 21 سالہ لکشمی پریشانت اور 21 سالہ کشور کمار جو ایک موٹر سیکل پر جارہے تھے۔ گٹھکیسر حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں طالب علم بتائے گئے ہیں جن کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سیکل کا ٹائیر پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 50 سالہ ایلیا جو پیشہ سے لیبر تھا۔ میڑ پلی میں رہتا تھا جو ضلع ورنگل سے تعلق رکھتا تھا۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہوکر ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT