Wednesday , October 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں کمسن لڑکی سمیت 3 ہلاک

سڑک حادثات میں کمسن لڑکی سمیت 3 ہلاک

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 8 سالہ بھومیکا جو دوسری جماعت کی طالبہ تھی ۔ اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آج صبح جارہی تھی کہ ہولناک حادثہ پیش آیا ایک تیز رفتار لاری نے اپل کے علاقہ میں اسکوٹی کو ٹکر دے دی جس کے سبب بھومیکا فوت ہوگئی ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھومیکا چلکا نگر اپل علاقہ کے ساکن کے کمار ریڈی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی اپنے اسکول جارہی تھی کہ یہ ہولناک حادثہ پیش آیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 37 سالہ اروند جو جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص 16 ڈسمبر کے دن سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں اروند کل رات فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 25 سلہ موہن جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ یہ شخص اپنے بھائی کے لڑکے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 7 ڈسمبر کے دن پیش آئے اس حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT