Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثات میں کمی کیلئے 70 پولیس اسٹیشن کا قیام

سڑک حادثات میں کمی کیلئے 70 پولیس اسٹیشن کا قیام

نیشنل اور اسٹیٹ ہائی ویز پر حادثات کی روک تھام کیلئے 1200 جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) روڈسیفٹی کیلئے ہائی ویز پر 70 پولیس اسیٹشن اور علحدہ شعبہ قائم کرنے کی تجویز تیار کرتے ہویء ڈی جی پی انوراگ شرما کو پیش کردی گئی ہے۔ نیشنل اور اسٹیٹ ہائی ویز پر سڑک حادثات کی روک تھام اور حادثاتی اموات گھٹانے کیلئے ایک سروے کیا گیا، جس میں ہائی ویز پر 70 پولیس اسٹیشن کی ضرورت محسوس کی گئی۔ ڈی جی روڈ سیفٹی کرشنا پرساد نے رپورٹ ڈی جی پی کو پیش کردی ہے، جس میں سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے ہائی ویز پر 70 پولیس اسٹیشن کی ضرورت محسوس کی گئی۔ حکومت نے محکمہ پولیس کے تقررات میں روڈ سیفٹی کے دو شعبوں میں 1200 جائیدادوں پر تقررات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جس میں پولیس اسٹیشن کو 2 اقسام میں تیار کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ایک پولیس اسٹیشن کا کام حادثات کا شکار ہونے والوں کو بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوگا، دوسرا روڈ سیفٹی پولیس اسٹیشن ہوں گے جس میں ضروریات کے مطابق گاڑیاں خریدی جائیں گی، جس میں لیزرگنس، اسپیڈگنس، برتھ انلائزرس، فرسٹ ایڈ میڈیسن، دوسری سہولتیں دستیاب رکھنے کی رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے۔ ڈی جی پی انوراگ شرما اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس کو حکومت سے رجوع کریں گے۔ حکومت کی منظوری کے بعد ہی روڈ سیفٹی پولیس اسٹیشن کے خصوصی شعبہ عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔ حادثات کی روک تھام کیلئے عہدیداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال ستمبر کے پہلے ہفتے تک ہوئے سڑک حادثات کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ گذشتہ سال جنوری 2016ء میں 15,446 حادثات ہوئے جس میں 4931 افراد کی اموات واقع ہوئی۔ جاریہ سال ستمبر کے پہلے ہفتہ تک 15,423 حادثات ہوئے اور 4,402 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔ نئے روڈ سیفٹی پولیس اسٹیشن قائم ہونے پر سڑک حادثات اور اموات کی تعداد مزید گھٹ جانے کی عہدیدار توقع کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT