Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم اور حبیب نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جس میں خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 20 سالہ گیابریل جو کماگوڑہ ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ بسکٹ فیاکٹری میں ملازمت کرتا تھا وہ انجاپور کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر س

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم اور حبیب نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جس میں خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 20 سالہ گیابریل جو کماگوڑہ ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ بسکٹ فیاکٹری میں ملازمت کرتا تھا وہ انجاپور کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اس موقع پر گیابریل کے ساتھی بھی اس کے ہمراہ تھے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق ایک خاتون جس کی عمر تقریباً 55 سال بتائی گئی ہے ۔ آغاپورہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کے جھگڑے کے بعد خودسوزی
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم میں میاں بیوی کے آپسی جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی ۔ میاں بیوی کے درمیان آپسی جھگڑا بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں 39 سالہ جمیلہ بیگم نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمیلہ بیگم اور ان کے شوہر اکرم دونوں ایک شادی خانے میں ملازمت کرتے تھے ۔ جو موتی گلی کے ساکنان بتائے گئے ہیں 29 مئی کے دن ان میاں بیوی میں جھگڑا ہوا ۔ اس جھگڑے کے بعد شوہر کی حرکتوں سے برہمی کا شکار جمیلہ بیگم نے اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT