Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ نارسنگی اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 6 سالہ آنند جو املہ پور علاقہ کے ساکن ناگیش کا بیٹا اور طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ کمسن لڑکا کل اپنے مکان کے روبرو کھیل میں مصروف تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آنند چھوٹی سائیکل پر کھیل میں مصروف تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل راں نے اس کمسن کو ٹکر دے دی اور فرار ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں کمسن کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 17 سالہ رنجیت جو عطاپور علاقہ کے ساکن ستیہ نارائن کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان اپنے ساتھی راملو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آٹو کو عبور کرنے کے دوران مخالف سمت سے آنے والی ڈی سی ایم کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران رنجیت فوت ہوگیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ سائی ورما جو کوہیر ضلع سنگاریڈی کا ساکن تھا ۔ کل ونستھلی پورم علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT