Friday , October 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ چندرا شیکھر جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ پالی ٹکنیک کالج کے قریب ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 25 سالہ لکشمی نارائنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا معین آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 28 سالہ نوین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وجئے پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص ایکٹیوا موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT