Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآبادو سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 30 سالہ شیخ عبدالقادر جو ہمایوں نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈی جے ماسٹر بتایا گیا ہے ۔ وہ 11 اکٹوبر کو اپنے ساتھی عبدالکریم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں زیر علاج عبدالقادر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 33 سالہ روی چاری جو خانگی ملازم تھا ۔ الماس گوڑہ علاقہ میں مقیم تھا ۔ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ ساگر روڈ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ پراوین کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بدویل دلت بستی میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پلر نمبر 140 کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT