Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد رنگاریڈی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 23 سالہ شخص ستیہ نارائنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ میاں پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 68 سالہ ڈیویڈ جو کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ منچال پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون لکشما اماں جو منچال علاقہ کے ساکن بچایا کی بیوی تھی ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدیدزخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT