Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 47 سالہ عبدالقدوس جو پیشہ سے بلدیہ کا سوپروائزر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گوشہ محل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ برقی پول سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 53 سالہ بھاسکر راج ایکس سرویس مین بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص کومپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز  موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور بھاسکر راج شدید زخمی ہوا کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص منڈل جواہر پلی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ سامان سے بھرے آٹو میں وہ سفر کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر اسپیڈ بریکر کے بعد وہ آٹو سے نیچے گر پڑا اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT