Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 43 سالہ کرشنا نائیک جو پیشہ سے لیبر تھا بالانگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 18 اپریل کے دن پلر نمبر 93 کے قریب وہ سڑک عبور کرنے کی کوشش میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات علاج کے د

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 43 سالہ کرشنا نائیک جو پیشہ سے لیبر تھا بالانگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 18 اپریل کے دن پلر نمبر 93 کے قریب وہ سڑک عبور کرنے کی کوشش میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق ایک 25 سالہ نامعلوم شخص جو رائے درگم کے علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ٹپر ٹولی چوکی سے گچی باؤلی کی جانب جارہا تھا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 18 سالہ کلپنا جو مادناپیٹ علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ وہ سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT