Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم مائیلاردیوپلی اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ سائی کرن اپنے دو ساتھیوں شکیل احمد اور پرتھوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ ایک ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں کرن برسر موقع ہلاک اور دیگر دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ساتھی اپنے ایک زخمی ساتھی کی عیادت کیلئے ہاسپٹل جارہے تھے جو انجینئیرنگ کے طالب علم بتائے گئے ۔ ان کا ساتھی گذشتہ دنوں ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو زیر علاج تھا ۔ کرن کا تعلق ضلع کریم نگر سے بتایا گیا ہے ۔ جو بی ٹیک کا طالب علم تھا اور یہاں ونستھلی پورم کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 32 سالہ شیکھر جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 27 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے خانگی فوٹو گرافر تھا ۔ یہ شخص گذشتہ دن ایک تقریب میں فوٹو ویڈیو گرافی کیلئے ورنگل گیا تھا اور واپس ہو رہا تھا کہ گھٹکیسر حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں سنتوش کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT