Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ سعیدآباد ، سیف آباد اور چارمینار پولیس حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 54 سالہ محمد کریم جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اکبر باغ سعیدآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 10 جنوری کے دن کریم سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 55 سالہ شخص جس کی عمر تقریباً 55 سال بتائی گئی ہے ۔ کل رات ڈی جی پی آفس کے روبرو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے ۔ سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا جو تین ڈسمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT