Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 42 سالہ وینکٹیا جو پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا ۔ یہ شخص کل لاری کے ہمراہ جوبلی ہلز کے علاقہ میں آیا تھا ۔ اس دوران ڈرائیور کی لاپرواہی سے حادثہ پیش آیا لاری ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب لاری میں سوار وینکٹیا نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ راجندر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا چٹیالہ کنٹہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج اپنے آٹو میں انعام گوڑہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 27 سالہ شنکریا جو پیشہ سے طالب علم بتایا گیا ۔ نارکٹ پلی ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا ۔ 13 اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران یہ طالب علم ایک خانگی اسکول بس کے زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT