Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر اور شاہ میر پیٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ کے سرینواس جو راجندر نگر کا ساکن تھا ۔ ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے 24 اپریل کے دن وہ ایل بی نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کررہا تھا کہ آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 37 سالہ وجئے کمار جو تماکنٹہ علاقہ کے ساکن وینکٹایا کا بیٹا تھا ۔ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ شاہ میر پیٹ میں پیش آئے دوسرے حادثہ میں 28 سالہ بھاسکر ریڈئ جو پینٹر تھا کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ آٹو میں سفر کر رہا تھا ۔ آٹو سڑک پر ٹھہری ہوئی لاری سے ٹکرا گیا اور ریڈی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT