Tuesday , June 26 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 3 ہلاک

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ بی سرینواس راؤ جو ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا 24 نومبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 49 سالہ ہیری مائیکل جو پیشہ سے خانگی ملازم اور لالہ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل 24 نومبر کے دن عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 80 سالہ ویرا بھدریا جو ریٹائرڈ ٹیچر تھا 23 نومبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہویگا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT