Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول کمسن ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد و حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ مقبول جو پیشہ سے واٹرکولر میکانک تھا ۔ پاٹی گڈہ علاقہ سکندرآباد کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 15 نومبرکو اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں مقبول شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 6 سالہ پرشانت جو طالب علم تھا مہیشورم علاقہ کے ساکن ستیش کا بیٹا تھا ۔ یہ کمسن کل موٹر سائیکل پر اپنی دادی اور چاچا کے ہمراہ جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری نے انہیں اپنی زد میں لے لیا ۔ اس حادثہ میں کمسن پرشانت برسر موقع ہلاک اور اس کی دادی اور چاچا شدید زخمی ہوگئے ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 35 سالہ ویریش جو پیشہ سے مزدور تھا میڑچل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 15 نومبر کے دن یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوئناپلی کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ہریش کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 25 سالہ سائیلو جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا رامنتاپور اپل کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 11 نومبر کو وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT