Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص رامیا جو ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا کل رات فوت ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 46 سالہ چندو لال جو انوجی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا 9 ڈسمبر کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ کیسرا پولیس کے مطابق 66 سالہ یادگیری جو پیشہ سے ویلڈر تھا 4ڈسمبر کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ناچارم پولیس کے مطابق 29سالہ سرینو جو ناچارم کے علاقہ ناگر جنا نگر میں رہتا تھا 5 ڈسمبر کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT