Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آ:ے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول تین کمسن ہلاک ہوگئے ۔ پولیس صنعت نگر کے مطابق 13 سالہ ویشنوی جو 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ صنعت نگر کے علاقہ بورا بنڈہ کے ساکن سریکانت کی بیٹی تھی ۔ 9 مئی کے دن یہ لڑکی اس کے بھائی سائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 4 سالہ کارتیک جو بوڑاپل علاقہ کے ساکن وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا گذشتہ روز پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ کارتیک اس کے مامو انیل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ اس حادثہ میں زخمی کارتیک علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 7 سالہ لکشمی دیپک جو احمدی گوڑہ علاقہ کے ساکن آنند بابو کا بیٹا تھا ۔ کل شام چیریال چوراہے سے پیدل گذر رہا تھا کہ ایک خانگی کالج کی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 19 سالہ پرمود داس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔13 مئی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT