Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 57 سالہ راجہ رتنم جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا جس کا آبائی مقام گوداوری ریاست آندھراپردیش بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق ایک 50 سالہ نامعلوم شخص جو سرور نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس سرور نگر کے مطابق 14 جولائی کے دن یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ اپل پولیس کے مطابق 58 سالہ پرتاپ ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 49 سالہ نرسمہا راجو جو پیشہ سے وکیل تھا ۔ مدھورا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 17 جولائی کے دن یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر علاقہ آر کے پوسم سے گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT