Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ لکشمایا جو خواجہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ 4 ڈسمبر کے دن یہ شخص آٹو ٹرالی میں جارہا تھا کہ نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 50 سالہ لکشمایا جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا پہاڑی شریف علاقہ میں رہتا تھا ۔ 3 ڈسمبر کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ مانسماں جو ہشمت پیٹ علاقہ کے ساکن کرشنایا کی بیوی تھی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم بتائی گئی ہے 3 ڈسمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ متیالو جو این جی اوز کالونی ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا جو ایل بی نگر میں واقعہ ڈی مارٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متیالو اپنے ساتھی پوچایا کے ہمراہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT