Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق 28 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، کاچی گوڑہ کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ رمیش جو مزدور تھا، علی آباد علاقہ شاہ میرپیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے، آج صبح اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 45 سالہ ایا راؤ جو پیشہ سے میوہ فروش تھا، کوسہل علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ کل پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ایا راؤ سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق 90 سالہ پریم سنگھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، اپل شانتی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ اپنی اسکوٹی گاڑی پر اپل چوراہے سے گذر رہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT