Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو ایڈکمیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 48 سالہ وجئے کمار جو پیشہ س

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو ایڈکمیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 48 سالہ وجئے کمار جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ نارائن گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل وہ نارائن گوڑہ فلائی اوور کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 60 سالہ نسماں جو چیوڑلہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ 27 مئی کے دن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 70 سالہ اپا یا جو پیشہ سے آر ٹی سی کا ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ 30 مئی کے دن سرور نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT