Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 35 سالہ سعید بن عیسی جو پیشہ سے چوکیدار ایل بی نگر علاقہ کا ساکن گذشتہ روز اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سعید شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 85 سالہ شخص جو سوریہ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ آج اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ حیات نگر حدود میں کار آر ٹی سی بس کے سبب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں راما راؤ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کے رشتہ دار زخمی ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 53 سالہ کاماراجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رائے درم علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص گورکو پانڈے جو پیشہ سے لاری ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ گورکھپور ریاست اترپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص سمنٹ سے لدی لاری کے ساتھ روانہ ہو رہا تھا جو معین آباد کے علاقہ میں الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT